انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 277.66 روپے سے کم ہوکر 277.65 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.62 روپے پر مستحکم رہا جبکہ یورو 27پیسے کمی سے 323.42 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 33 پیسے سستاہوکر 378.29 روپے ،یو اے ای درہم 2 پیسے کم ہوکر 76.45 روپے اور سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 74.70 روپے پرآگیا۔
یہ بھی پڑھیں:’’اب ہم پر امن احتجاج کی طرف جائیں گے‘‘ سہیل آفریدی اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے سے واپس روانہ