انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ: پاکستان نے سونے کے 12 اور چاندی کے 4 تمغے جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ساتویں ہیروز انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 12 سونے اور 4 چاندی کے تمغے جیت لیے۔
پاکستان تائیکوانڈو ٹیم نے ساتویں ہیروز انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025ء میں شاندار کارکردگی مظاہرہ کیا، میاں غفران علی نے ایونٹ میں 2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز جیت لئے، انہیں بہترین کوچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کی طیّبہ اشرف نے سونے کے 3 تمغے اپنے نام کیے جبکہ سنبل خان نے 2 گولڈ اور 1 سلور میڈل جیتا، فیصل آباد کے حافظ ناصر بشیر نے 90 کلو فائٹ میں گولڈ میڈل جیتا، لاہور کے نبیل خالد نے 2 گولڈ اور 1 سلور میڈل اپنے نام کیا، شاہروز ارشد نے 80 پلس کلو فائٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں معمولی کمی ،فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 100 کا ہوگیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تائیکوانڈو ٹیم نے سیلف فنڈنگ پر ایونٹ میں شرکت کی اور مجموعی طور پر سونے کے 12 اور چاندی کے 4 تمغے اپنے نام کیے۔
ملائیشیا میں منعقدہ کیے گئے ایونٹ میں 35 سے زائد ممالک کے ساڑھے ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔