سونے کی قیمت میں معمولی کمی ،فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 100 کا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مقامی و عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں مسلسل چوتھے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں200 روپےکی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپےپر آگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 171 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالرکی کمی سےفی اونس سونا 3354 ڈالر پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 16اگست سے پیٹرول فی لیٹر کتنے کا ملے گا؟14 اگست سے پہلے ہی حیران کن خبر آ گئی
یاد رہےگذشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 3لاکھ 58ہزار 300روپے ہو گئی تھی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونا 5ڈالر کی کمی سے 3ہزار 356ڈالر کا ہوگیا تھا،جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمتیں بھی 429روپےسے کم ہوکر 3لاکھ 07ہزار 184روپے کا ہوگئی تھی۔