صبور علی کو اپنے لئے کون سی تعریف پسند ہے؟

Aug 13, 2023 | 13:16:PM
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی دنیا میں قدم رکھنے والی باصلاحیت اداکارہ صبورعلی نے اپنے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی دنیا میں قدم رکھنے والی باصلاحیت اداکارہ صبورعلی نے اپنے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ صبورعلی کا انٹرویو کے دوران اپنی والدہ سے متعلق دل لبھانے والی گفتگو کر تے ہوئے کہنا تھا کہ اکثر لوگ اُنہیں اپنی والدہ کی مشابہت کہتے ہیں۔

صبور علی نے بتایا کہ جب وہ بچپن میں اپنی والدہ کی تصاویر دیکھتی تھیں، تو انکی یہ خواہش تھی کہ وہ جوانی میں اپنی والدہ جیسی لگیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی انہیں بتاتا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی طرح لگ رہی ہیں تو یہ ان کے لیے سب سے بڑی تعریف ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ صبور علی پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی کی بہن ہیں اور ان کی والدہ کم عمری میں انتقال کر گئی ہیں۔