پولیس کو لیگی رہنماﺅں کیخلاف کارروائی سے روک دیاگیا

Aug 13, 2022 | 19:44:PM
لاہور ہائیکورٹ،پولیس، لیگی رہنمائوں، کارروائی سے روک دیا،
کیپشن: محمد احمد خان، عطااللہ تارڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو لیگی رہنماﺅں عطااللہ تارڑ، رانا مشہوداور محمد احمد خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں عطااللہ تارڑ، رانا مشہود اور محمد احمدخان کی ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے لیگی رہنماﺅں عطاتارڑ، رانا مشہوداور محمد احمد خان کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،عدالت نے کہاکہ درخواستگزاروں کیخلاف کوئی غیرقانونی اقدام نہ کیا جائے ،عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی کے جلسے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ