مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی کے جلسے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ 

Aug 13, 2022 | 19:02:PM
مسلم لیگ ق، پی ٹی آئی، جلسے، شرکت کا فیصلہ
کیپشن: ق لیگ پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق)نے پی ٹی آئی کے جلسے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہاکی سٹیڈیم لاہور میں آج جشن آزادی کے حوالے سے جلسہ کیا جا رہا ہے جس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ ق نے بھی پی ٹی آئی کے جلسے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے، کارکنوں کے ساتھ مسلم لیگ ق کی قیادت بھی جلسے میں شریک ہو گی ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی بھی خطاب کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا گیپگو ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان