ضمنی انتخابات؛ عمران خان کے 3 حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع

Aug 13, 2022 | 00:05:AM
تحریک انصاف، چیئرمین، عمران خان، ضمنی انتخابات، 3حلقوں، کاغذات نامزدگی جمع
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب ضمنی انتخابات کے حوالے سے 3 حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 118 ننکانہ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔فیصل آباد کے حلقے این اے 108 کیلئے بھی عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلئے گئے ہیںجبکہ کراچی کے تین حلقوں پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔عمران خان کی جانب سے تمام 9 سیٹوں پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی