بزدار  حکومت کے وزراء کی تعداد 37 ہو گئی،چاروں صوبوں سے بڑی کابینہ

Aug 13, 2021 | 15:06:PM
 بزدار  حکومت کے وزراء کی تعداد 37 ہو گئی،چاروں صوبوں سے بڑی کابینہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کی حکومت کے وزراء کی تعداد 37 ہو گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے دور میں وزراء کی تعداد 34 تھی۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پاس چار محکموں کے قلمدان ہیں ۔محکمہ ہوم محکمہ، ایس آینڈ جی اے ڈی ،محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ ریسکیو 1122 کا قلمدان وزیر اعلیٰ کے پاس ہے۔   زرائع کا کہنا ہےکہ عثمان بزدار کی کابینہ کی تعداد چاروں صوبوں میں سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: نجی بینک کا منیجر 13 سال کی عدالتی جنگ کے بعد ملازمت پر بحال