آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور امریکا ،ایران کشیدگی میں مزید اضافے کا خوف، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 6فیصد اضافے کے ساتھ 102 ڈالر 40سینٹ ہوگئی۔
برینٹ خام تیل بھی چھ فیصد مہنگا ہوکر 101 ڈالر میں ٹریڈ ہونے لگا، یورپی اور ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندی رہی، پی ایس ایکس 100 انڈیکس 6600پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 60ہزار 591پوائنٹس پر بند ہوا۔
ہانگ کانگ، کورین کیسپی اور جاپان نکئی میں تقریباً ایک، ایک فیصد کمی ہوئی، جرمن اسٹاک مارکیٹ میں ایک فیصد سے زائد کی گراوٹ ہوئی، فرانس کا سی اے سی 0.9 فیصد اور لندن میں 0.4 فیصد کمی آئی۔
دریں اثنا آبنائےہرمزمیں جہازرانی معطل ہوگئی،اہم تجارتی راستے پرسرگرمیاں رُک گئی ہیں، ہرمزکےدونوں طرف جہازوں کی بڑی تعدادموجود تھی۔
امریکی سینٹ کام نے جہازوں کوپیغام بھیجاتھاناکہ بندی کااطلاق ایران جانےوالےجہازوں پرہوگا،سینٹ کام نے کہا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے جہازوں پر پابندی ہوگی،جہازوں کو ایران کی بندرگاہوں تک رسائی سے روکا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری