بلوچستان اسمبلی نے محکمہ محنت و افرادی اوور سیز پاکستانیز کمیشن سمیت 3 مسودوں کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) بلوچستان اسمبلی نے محکمه محنت و افرادی بلوچستان اوور سیز پاکستانیز کمیشن کا مسودہ قانون 2026 بلوچستان یونیورسٹیز کاترمیمی مسودہ اور انسداد گداگری کی مسودوں کی منظوری دیدی۔
زریں مگسی سیلم،کھوسہ اور ولی محمد نور زئی نے تین مختلف مسودات ایوان میں پیش کئے جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے، بلوچستان اسمبلی کااجلاس سپیکرعبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں 35 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔
وقفہ سوالات کے بعد آغا عمر احمد زئی نے پوائنٹ آف آرڈر پر بتایا کہ نوشکی سے نوجوان خون دینے آیاتھا جس کو پولیس والوں نے شہید کیا،واقعے میں مارے جانےوالے لڑکے کی قتل کی تحقیقات کے کمیٹی بنائی جائے ۔
یونس زہری نے کہا کہ ایگل سکواڈ والوں کو یہ حق کس نے دیاکہ لوگوں کو مارے ،اگر وہ ملزم ہے توعدالت میں پیش کردیتے ،ایگل سکواڈ کے نام پر پولیس کو بدنام کیاجارہاہے ، رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاجائے۔
صوبائی وزیرداخلہ ضیالانگونے کہا ہے کہ اگر اس قسم کے واقعات کا تدارک نہ کیاگیاتو قبائل آپس میں لڑیں گے ،اس حوالے سے اسد بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعلیٰ نےواقعہ کانوٹس لیا ہے جو ذمہ دار ہوگااسکے خلاف ایکشن ہوگا،بے گناہ لوگوں کو انصاف فراہم کیاجائے۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ واقعہ کانوٹس لے لیاہے اسکی انکوائری ہورہی ہے ، ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی، انکوائری کے بعد مقتول کے ورثاء کو معاوضہ دیاجائے گا، ایگل سکواڈ کی انکوائری کی جائے گی، پوسٹ مارٹم رپورٹ آئے گی تو مزید اقدامات اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں پولیس اچھا کام کرتی ہے اسکی حوصلہ افزائی بھی ہونی چاہئے،ایوان میں خالد ساسولی اور ہزار گنجی میں مارے جانےوالے افراد کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری