وزیر داخلہ محسن نقوی کی چلاس میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کی مذمت، شہدا کو خراج عقیدت پیش
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چلاس میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمی ہونے والے ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
محسن نقوی کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:16سے 18اپریل تک بارشیں اورژالہ باری،الرٹ جاری