فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ B پر برقرار رکھتے آؤٹ لک مستحکم قرار دیدی

Apr 13, 2026 | 18:34:PM
فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ B پر برقرار رکھتے آؤٹ لک مستحکم قرار دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ B پر برقرار رکھتے ہوئے آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا، فچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان میں معاشی استحکام اور مالیاتی بہتری کے اقدامات جاری رہیں گے۔

فچ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے باعث پاکستان کی فنڈنگ صلاحیت میں بہتری آئی،زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مشرق وسطیٰ جنگ کے اثرات سے بچاؤ ممکن ہے، پاکستان کے جنگ بندی میں کردار بیرونی دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

فچ نے عالمی توانائی قیمتوں میں اضافے کو پاکستان کیلئے بڑا خطرہ بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانائی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے زرمبادلہ ذخائر متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد 1.2 ارب ڈالر کی راہ ہموار ہوگئی۔

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام مالیاتی نظم و ضبط کیلئے اہم سہارا ہے، پاکستان کو مزید عالمی مالی معاونت ملنے کی توقع بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری