خواجہ آصف نے امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ مذاکرات کو ممکن قرار دیدیا 

Apr 13, 2026 | 17:26:PM
خواجہ آصف نے امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ مذاکرات کو ممکن قرار دیدیا 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ مذاکرات کو ممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کے بعد مثبت پہلو نظر آئے ہیں ۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا جا رہا ہے، اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات نظر نہیں آئی، مثبت پہلو نظر آرہے ہیں، اگلی نشست تک ان شاءاللّٰہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان پر بڑا مہربان ہے، پاکستان کی جنگی میدان کے بعد سفارتی میدان میں کامیابی پر بھارت میں صف ماتم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری