لاہور: گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی، دو افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابدچوہدری)لاہور میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 13 سالہ عروج اور 45 سالہ شریفہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہنگو میں پولیو سیکیورٹی ٹیم پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید ،4زخمی