کیویز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم راولپنڈی میں طلب

Apr 13, 2024 | 19:23:PM
کیویز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم راولپنڈی میں طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کو راولپنڈی طلب کر لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تمام کھلاڑیوں کو اتوار کی شام تک راولپنڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی، دونوں ٹیمیں 15،16اور 17 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی 17 اپریل کو راولپنڈی میں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: میچ کیوں ہارے؟ جوشیلے فین کا فٹبالر پر حملہ، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 18 اپریل کو راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔