وفاقی حکومت نے عیدالفطر پرچھٹیوں کا اعلان کردیا

Apr 13, 2023 | 19:49:PM
وفاقی حکومت نے عیدالفطر پرچھٹیوں کا اعلان کردیا
کیپشن: عیدالفطر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر میں 5 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے.

 عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 21 اپریل بروز جمعتہ المبارک سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے اس ضمن میں باضابطہ منظوری دے دی.

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے ماہِ شوال کا چاند 21 اپریل کی شام نظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان کے پورے 30 روزے ہوں گے، رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذا عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو منائی جائے گی

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر عملدرآمد روک دیا