ایل این جی سستی ہوگئی

Apr 13, 2023 | 15:57:PM
ایل این جی سستی ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) ایل این جی سستی کردی گئی، اوگرا نے نئی قیمت کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ۔

اوگرا کے نو ٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی 0.06ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی  ہوگئی ۔سوئی سدرن کیلئے ایل این جی 0.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی،ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل کیلئے ہوگا ۔

ضرور پڑھیں :عید پر  نئے کرنسی نوٹ،اسٹیٹ بینک سے اہم خبر آ گئی

سوئی ناردرن کے سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت13.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو،سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے،مارچ میں سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 13.29 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی ،سوئی سدرن کیلئے مارچ میں قیمت 13.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔