متحدہ عرب امارات: ایک ہزار درہم کے نئے نوٹ کا اجراء

Apr 13, 2023 | 15:25:PM
متحدہ عرب امارات: ایک ہزار درہم کے نئے نوٹ کا اجراء
کیپشن: امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق نئے نوٹ بینکوں اور منی ایکسچینجر کے پاس دستیاب ہوں گے۔
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) متحدہ عرب امارات کا سینٹرل بینک نے پیر 10 اپریل 2023ء کو ایک ہزار درہم والے نئے کرنسی نوٹ کا اجراء کردیا ہے۔

امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق نئے نوٹ بینکوں اور منی ایکسچینجر کے پاس دستیاب ہوں گے۔ سینٹرل بینک نے نئے نوٹ کا ڈیزائن امارات کی کامیابی کی کہانی کو اجاگر کرنے والے اندازمیں تیار کرایا ہے۔ 

ایک ہزار درہم والے نوٹ کے اوپر شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی تصویر ہے جس میں وہ 1974ء کے دوران ناسا کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر خلائی شٹل کا ماڈل دیکھ رہے ہیں۔ یہ خواب 2021ء کے دوران مریخ کی دریافت کے مشن کے ذریعے امارات نے پورا کیا۔

یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

ایک ہزار درہم کے نوٹ کی دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سیکیورٹی خصوصیات رکھی گئی ہیں۔ مشرق وسطی، افریقہ اور یورپ میں رائج کرنسی نوٹس میں پہلی بار SPARK FLOW DIMENSIONS استعمال کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں KINEGRAM COLORS ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔