بھکر میں دیرینہ رنجش پر فائرنگ، نوجوان قتل

Apr 13, 2023 | 11:52:AM
بھکر میں دیرینہ رنجش پر فائرنگ، نوجوان قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع بھکر میں دیرینہ رنجش نوجوان کی جان لے گئی۔

   بھکر کی نواحی بستی مکلاں والی میں دیرینہ رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، دوران ڈکیتی شہری کی فائرنگ، ڈاکو ہلاک

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت ملک کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے نوجوان کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ 5 افراد کے خلاف تھانہ صدر بھکر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔