کراچی: دوران ڈکیتی شہری کی فائرنگ، ڈاکو ہلاک

Apr 13, 2023 | 11:41:AM
کراچی: دوران ڈکیتی شہری کی فائرنگ، ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے دھنی بخش گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

   پولیس حکام کے مطابق تین ڈاکو گھر میں لوٹ مار کی غرض سے داخل ہوئے، گھر کے مالک نے اپنے اسلحے سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: گجرات، دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد قتل

حکام نے بتایا کہ واقعے کے دوران شہری بھی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاک ڈاکو کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔