وزیر اعلیٰ کا فلڈ کیمپ کا دورہ ،”اللہ خیر کرسی،نقصان پوراکر ساں“مریم نوازشریف کی سرائیکی میں گفتگو
فلڈ ریلیف کیمپ اورہیلی پیڈ کے گرد ہزاروں کا مجمع امڈ آیا،وزیراعلیٰ کی آمد پر پرجوش نعرے،خوشی کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف رحیم یار خان کے سیلاب متاثرہ علاقے تاج محمد لنگاہ پہنچ گئیں ۔وزیر اعلیٰ نے تاج محمد لنگاہ سکول میں فلڈ کیمپ کا دورہ کیا۔انہوں نے سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ کو غمزدہ ماں نے روتے ہوئے بتایا کہ ”میرا بیٹا کزن کو بچاتے ہوئے ڈوب گیا“۔وزیر اعلیٰ نے روتی ہوئی،سسکیاں لیتی بزرگ خاتون کوتسلی دی، مریم نوازشریف نے سیلاب میں پورے خاندان کو کھو دینے والے بچے کو پیار کیا، سر پر ہاتھ پھیرکر شفقت کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف یتیم بچے کے سامنے دوزانو بیٹھ گئیں اور محبت سے گال سہلاتی رہیں ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چچا کو یتیم بچے کا خیال رکھنے کی خصوصی تلقین کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاءکو امدادی رقوم کے چیک بھی پیش کیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشرےف نے کہاکہ مرنے والے کے نقصان کا ازالہ نہیں کرسکتے مگرآپ کے دکھ میں پوری طرح شریک ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیلاب متاثرہ بچوں کے لئے قائم عارضی کلاس روم کا بھی دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوبچوں نے سٹیکر،ویلکم کارڈ اورہاتھ سے بنائے پورٹل پیش کیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے معصوم بچوں کے تحائف دیکھ کرمسرت کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بچوں کو سویٹس،تحائف پیش کیے،دل لگا کر پڑھنے کی تلقین کی ۔وزیراعلیٰ نے فلڈر یلیف کیمپ کے ٹینٹ سٹی میں مقیم متاثرہ خاندانوں سے بھی فرداً فرداً ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے مرد،خواتین اوربچوں کو تحائف اورپھل پیش کیے۔وزیراعلیٰ متاثرہ خاندانوں کو دلاسہ دیاورنقصان پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ”چاول،بھاجی،ہر چیز ڈھی دی پئی اے“۔وزیراعلیٰ کو دیکھ کر فلڈ ریلیف کیمپ اورہیلی پیڈ کے گرد ہزاروں کا مجمع امڈ آیا۔عوام نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی آمد پر پرجوش نعرے لگائے اورخوشی کا اظہارکیا ۔انہوں نے سرائیکی میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ”فکر نہ کرو،سب ٹھیک تھی وے سی“ ۔''اللہ خیر کرسی،نقصان پوراکر ساں''۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ پانی اتر جائے گاتوتخمینہ لگاکر نقصان پورا کریں گے۔ سیلاب متاثرین نے مجھے ماں،بیٹی اوربہن کہا ہے،خیال رکھنا میرا فرض ہے۔ سیلاب متاثرین کاجو بھی نقصان ہوا پورا کریں گے۔سیلاب سے جن کاگھر گر گیا ان کو گھر بنا کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ سیلاب میں جن کے جانور بہہ گئے ان کا بھی ازالہ کریں گے۔ سیلاب متاثرین تسلی رکھیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ڈی سی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی : تعلیمی اداروں میں سگریٹ، تمباکو اور نکوٹین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد