سکول کے بعد ایمبولینس،ولاگر محمد شیراز نے گاؤں کے لوگوں کیلئے خدمت کی نئی مثال قائم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گلگت بلتستان کے ننھے ولاگر محمد شیراز نے سکول کے بعد اب اپنے گاؤں کے لوگوں کے لیے مفت ایمبولینس سروس فراہم کرکے خدمتِ انسانیت کی نئی مثال قائم کردی، جس سے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بروقت علاج کے لیے ہسپتال پہنچانا ممکن ہوسکے گا۔
گزشتہ دنوں محمد شیراز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے گاؤں کے خستہ حال سکول کو سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدنی سے جدید سکول میں تبدیل کردیا ہے۔
اب ننھے ولاگر نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں شیراز نے بتایا کہ انہوں نے گاؤں کے لوگوں کیلئے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے تاکہ مجبور اور مستحق افراد کی بروقت مدد کی جاسکے، کیونکہ ان کے مطابق ہر انسانی جان بہت قیمتی ہے۔