ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے ٹوکیو میں جم ٹریننگ شروع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ٹوکیو پہنچ کر ٹریننگ شروع کردی، ارشد ندیم نے ٹوکیو میں جم ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جانیوالے ارشد ندیم نے سلمان اقبال بٹ کی زیر نگرانی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کل سے ٹوکیو جاپان میں شروع ہورہی ہے ۔ارشد ندیم 17 ستمبر کو جیولن تھرو ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایکشن میں ہوں گے ۔18 ستمبر کو جیولن تھرو ایونٹ کا فائنل ہوگا ۔ارشدندیم کو ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ہارٹ فیورٹ قرار دئیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیورات ہتھیانے والا بلیک میلر گرفتار