پاکستان میں پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت کرانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان میں پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق پاکستان میں پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق یہ عالمی مقابلہ نومبر میں اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا، مقابلہ حسن قرا ت 24 سے 29 نومبر تک جاری رہے گا۔
اس مقابلے میں 57 ممالک کے نوجوان شریک ہوں گے، وزارت مذہبی امور نے اس کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹنگ ایپس کی پروموشن،رجب بٹ سمیت 5 یوٹیوبرز دوبارہ طلب
اس مقابلے کی تقسیم انعامات کی تقریب میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور امام کعبہ کی پاکستان آمد متوقع ہے۔