سچن ٹنڈولکر نے بی سی سی آئی کے صدر بننے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارت کے سابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر بننے کی خبروں پر بلآخر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی اس ماہ کے آخر میں اعلیٰ عہدوں کے لیے انتخابات کا انعقاد کرنے والا ہے اور اس سے قبل سچن ٹنڈولکر بورڈ کے اگلے صدر کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہونے کی افواہیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ نے چلتی ٹرین سےچھلانگ لگا دی ،ہسپتال منتقل
ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بی سی سی آئی لیجنڈری کرکٹر کو اپنا اگلا صدر مقرر کرنا چاہتا ہے، بعدازاں ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر ممکنہ طور پر بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر راجر بنی کی جگہ لے سکتے ہیں۔
تاہم اب سچن ٹنڈولکر نے اس تمام افواہوں کو واضح طور پر مسترد کردیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سچن ٹنڈولکر بی سی سی آئی کے صدر کے ہونے والا انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔