طلبا کیلئے اہم خبر ! ایم ڈی کیٹ کا شیڈول تبدیل، ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان

Sep 12, 2025 | 10:56:AM
طلبا کیلئے اہم خبر ! ایم ڈی کیٹ کا شیڈول تبدیل، ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے،وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

اب ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان  26 اکتوبر بروز اتوار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں  43فیصداضافہ