’’نورِ سحر‘‘میں’’سیرتِ امام جعفر صادق علیہ السلام‘‘ پربصیرت افروز علمی نشست کا انعقاد 

جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے امام جعفر صادقؑ کو تمام علوم میں کمال عطا فرمایا، امامؑ نے علم، حلم، عدل اور فقہ کی جو بنیادیں رکھیں، وہ آج بھی امتِ مسلمہ کیلئے مشعلِ راہ ہیں

Sep 12, 2025 | 10:46:AM
’’نورِ سحر‘‘میں’’سیرتِ امام جعفر صادق علیہ السلام‘‘ پربصیرت افروز علمی نشست کا انعقاد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف دینی و علمی پروگرام "نورِ سحر" میں بصیرت افروز علمی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع "سیرتِ امام جعفر صادق علیہ السلام" تھا۔

میزبان جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے امام جعفر صادقؑ کو تمام علوم میں کمال عطا فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ امامؑ نے علم، حلم، عدل اور فقہ کی جو بنیادیں رکھیں، وہ آج بھی امتِ مسلمہ کیلئے مشعلِ راہ ہیں، امام ابو حنیفہ اور امام مالک جیسے جید فقہا نے امام جعفر صادقؑ کے علمی فیضان سے استفادہ کیا، اسی لیے آپؑ کو "شیخُ الائمہ" کہا جاتا ہے۔

معروف عالمِ دین علامہ سید ظہیر الحسن نقوی نے کہا کہ امام جعفر صادقؑ نے دین اسلام کو صرف فقہی نہیں بلکہ سائنسی اور عقلی بنیادوں پر بھی پیش کیا، اُن کی مجلسِ علم میں علما، سائنسدان، طبیب اور دانشور شریک ہوتے تھے، جو اُن کے علمی مقام کا واضح ثبوت ہے۔

پروفیسر حسن رضا باقر نے کہا کہ بنو امیہ اور بنو عباس امامؑ کی علمی و فکری قیادت سے خائف تھے، جس کی وجہ سے انہیں متعدد بار نظر بند کیا گیا، تاہم امام جعفر صادقؑ نے دین کی تبلیغ کا سلسلہ کبھی موقوف نہیں کیا اور اپنے علم سے امت کو فیض پہنچاتے رہے۔