عمان کے قریب کشتی حادثہ،19پاکستانی لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عمان کے قریب کشتی حادثے میں 19 پاکستانی ڈوب گئے، جو تاحال لاپتا ہیں جب کہ ایک پاکستانی کو زندہ بچایا جا سکا۔
وفاقی تحقیقاتی ا دارے ایف آئی اے نے عمان کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے.
جس کے مطابق 20 پاکستانیوں پر مشتمل کشتی 7 ستمبر کو طوفان کی نذر ہوگئی تھی۔
حادثے کے دوران کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام مسافر سمندر میں کود گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی حادثے میں صرف ایک شخص حامد اللہ خان کو زندہ بچایا گیا جسے ایک بحری جہاز نے ریسکیو کیا۔
مزید پڑھیں:سیلاب سے تباہ کاریاں،حکومت پنجاب کا نقصانات کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئےسروے پلان جاری
بچائے گئے پاکستانی کو عمانی حکام نے حراست میں لے لیا ہے اور پاکستانی سفارتخانہ اس کی وطن واپسی کے انتظامات میں مصروف ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کشتی گوادر سے ایران کے راستے عمان کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
زندہ بچ جانے والے حامد اللہ خان نے اپنے 19 ساتھیوں میں سے 11 کی شناخت فراہم کردی ہے.
تاہم باقی لاپتا افراد کے بارے میں مزید معلومات کے لیے عمانی وزارت خارجہ سے رابطہ جاری ہے۔