سیلاب سے تباہ کاریاں،حکومت پنجاب کا نقصانات کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئےسروے پلان جاری

Sep 11, 2025 | 21:56:PM
سیلاب سے تباہ کاریاں،حکومت پنجاب کا نقصانات کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئےسروے پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت پنجاب نے سیلاب کی  تباہ کاریوں سے ہونیوالے  ہر قسم کے نقصان کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے صوبہ بھرمیں سروے کروانے کا پلان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب ضلع چنیوٹ ، لاہور ، سیالکوٹ ، حافظ آباد سمیت 10 اضلاع میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا سروے 12 ستمبر سے شروع کر ے گی۔ضلع جھنگ ، ملتان ، اوکاڑہ ، مظفر گڑھ سمیت 13 اضلاع میں سروے 18 ستمبر کو شروع ہوگا۔اس کے علاوہ قصور، راجن پُور، رحیم یار خان میں سروے 20 ستمبر سے شروع ہوگا۔حکومت کی جانب سے کئے جانیوالےسروے میں ہر قسم کے نقصان کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔اربن یونٹ ، لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ، پی آئی ٹی بی سروے کنڈکٹ کرینگی۔

یہ بھی پڑھیں:سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس، 8 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے منظور