اسرائیل نے حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے: قطری وزیراعظم
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آج واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے،دونوں رہنماؤں کے درمیان اسرائیل کے قطر پر حملے اور غزہ میں جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کا امکان ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ پر اسرائیلی حملہ سفارتکاری کی توہین اور امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیدیا۔
قطری وزیراعظم نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران اسرائیلی حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دوحہ پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے اور اسرائیل حماس رہنماؤں پر حملہ کر کے غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قطرکا ثالثی کا کردار عالمی سطح پر سراہاگیا، انہوں نے ساتھ ہی واضح کردیا کہ وہ خونریزی روکنے کے لیے اپنے انسانی اور سفارتی کردار کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹی 20: پاکستان اپنا پہلا میچ آج عمان کیخلاف کھیلے گا
علاوہ ازیں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آج واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان اسرائیل کے قطر پر حملے اور غزہ میں جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کا امکان ہے۔
دوحہ میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے میں شہید چھ افراد کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق نمازِ جنازہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اعلیٰ سرکاری عہدے داروں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
شہداء میں حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے ہمام الحیا، قطری سیکیورٹی اہل کار بدر سعد الحمیدی اور دیگر سیکیورٹی گارڈز شامل تھے۔
حماس کا کہنا ہے قیادت پر حملے سے بھی غزہ جنگ بندی کے لیے اُس کی شرائط تبدیل نہیں ہوں گی۔