ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، پاکپتن میں 37 لاکھ کا جرمانہ

Sep 12, 2023 | 09:38:AM
ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، پاکپتن میں 37 لاکھ کا جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محی الدین) ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ، پاکپتن میں بجلی چوروں کو نکیل ڈالنے کیلئے 299 مقدمات درج کر لیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  بجلی چوری کے الزام میں پولیس نے 192 افراد کو گرفتار کرلیا، کریک ڈاؤن کے دوران تحصیل میں بجلی چوروں پر 37 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں ،پاکپتن میں بجلی چوروں کے خلاف تابرتوڑ کارروائیاں جاری۔
ایکسین واپڈا محمد علی کا کہنا ہے کہ عوام کی پریشانیاں دور کرنے کیلئے بڑے بجلی چوروں پر بھی ہاتھ ڈالا جا رہا ہے،کریک ڈاؤن کے دوران تحصیل میں بجلی چوروں پر 37 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حارث اور نسیم شاہ ایشیا کپ سے باہر، اب کون سے کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ؟