وزیراعظم شہباز شریف سے سپیکرقومی اسمبلی کی ملاقات،سیلاب متاثرین کیلئے چیک پیش کیا

Sep 12, 2022 | 22:21:PM
وزیراعظم شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی، ملاقات،
کیپشن: شہباز شریف اور راجہ پرویز اشرف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی، ملاقات میں سیلاب سے پیدا ہونےوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
 سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو کروڑ دو لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، چیک سپیکرقومی اسمبلی نے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہ سے جمع ہونے والے فنڈ سے پیش کیا گیا۔
سپیکر نے وفاقی حکومت کی جانب سیلاب متاثرین کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ملک تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے، سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
 وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے پاس سزا سے بچنے کا کوئی قانونی راستہ نہیں،راجہ ریاض