عائزہ خان ایک کروڑرفالورز والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔۔دوسرا نمبر کس کا؎؎جانیے

Sep 12, 2021 | 18:01:PM
عائزہ خان ایک کروڑرفالورز والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔۔دوسرا نمبر کس کا؎؎جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)اداکا رہ عائزہ خان  اپنی جاندار اور شاندار ادا کا ری سے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔اب یہی ہردلعزیز  عائزہ خان سوشل میڈیا پر 10 ملین فا لوورز رکھنے والی پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر 10 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پہلی اداکارہ بن گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ولیمہ سے ایک روز قبل منال خان کی ایسی تصویر آگئی کہ سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے

عائزہ خان کے انسٹاگرام پر زیادہ تر ان کےاپنے  نئے فوٹو شوٹ کی تصاویروائرل ہو تی ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ کئی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُن کے محبت بھرے پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں اُن کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

عائزہ خان انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آتی ہیں۔اسی طرح دوسری جا نب انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں ایمن خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 9 ملین ہے۔