لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، ٹماٹر 500 روپےکلو ہوگیا

Oct 12, 2025 | 21:32:PM
لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، ٹماٹر 500 روپےکلو ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں نے ایک  بار   پھر  آسمان کو  چھو لیا ہے، ٹماٹر 500 روپےکلو  ہوگیا۔

لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں، ٹماٹر جو چند روز قبل 300 روپے فی کلو میں دستیاب تھا اب 500 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

بند گوبھی 120 سے بڑھ کر 300،کھیرا 80 سے بڑھ کر 140 شلجم 150 سے بڑھ کر 300 میتھی 200 سے بڑھ کر 400،  پھلیاں 200 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہوگئیں جب کہ مونگرے 80 روپے پاؤ سے بڑھ کر 120 روپے پاؤ کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہےکہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے باعث سبزیوں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے، سبزیاں خریدنا بھی اب مشکل ہوتا جا رہا ہے،شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کوٹلی:رہنما ن لیگ سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے