کوٹلی:رہنما ن لیگ سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے

Oct 12, 2025 | 20:59:PM
کوٹلی:رہنما ن لیگ سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ (ن ) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما اور سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے۔

مرحوم گزشتہ طویل عرصہ سے علیل تھے،راجہ نصیر آزادکشمیر کے انتخابی حلقے سہنہ کوٹلی سے متعدد بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے اور وزارت کے منصب پر فائز رہے۔

 ان کا شمار پاکستان مسلم لیگ( ن )آزادکشمیر کے سنیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا،موت کی خبر نے ضلع کوٹلی سمیت پورے آزادکشمیر کو سوگوار کردیا ہے،قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ن لیگی قیادت نے ان کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا، پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:  افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے: گورنر فیصل کنڈی