افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے: گورنر فیصل کنڈی
کیپشن: فیصل کریم کنڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں گورنر کے پی نے کہا ہے کہ ایسا اقدام معصوم جانوں کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی سے سرحد پر ہے، سیاسی اختلافات سے ہٹ کر سب کو سیکیورٹی اداروں کے ساتھ یکجا ہونا چاہیے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کے مطابق خیبر پختون خوا کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ٹیسٹ؛ بابراعظم آتے ہی چھا گئے، اہم اعزاز اپنے نام کر لیا