وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس کے دوران ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں :محسن نقوی کاجام شہادت نوش کرنیوالے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت