محسن نقوی کاجام شہادت نوش کرنیوالے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت
افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کےمذموم عزائم کو خاک میں ملانے والے قوم کے ہیرو ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈدہشت گردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکرتے ہوئےشہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیاہے۔
محسن نقوی کاکہناہے کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لئے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی۔افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ہمارے جری جوانوں نے 200 سے زائد افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:وطن کے دفاع میں 23جوان شہید، 29زخمی ہوئے:آئی ایس پی آر
محسن نقوی نے کہاکہ افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کےمذموم عزائم کو خاک میں ملانے والے سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں،پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لئے زندگیاں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔