پاک افغان سرحدی کشیدگی: ایران نے خود کو ثالثی کیلئے پیش کر دیا

Oct 12, 2025 | 10:31:AM
پاک افغان سرحدی کشیدگی: ایران نے خود کو ثالثی کیلئے پیش کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران نے پاکستان اور افغانستان میں جاری سرحدی کشیدگی پر دونوں ممالک سے تحمل اور فوری سفارتی مذاکرات پر زور دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران دونوں پڑوسی ممالک میں کشیدگی کم کرنے کیلیے ضروری مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران خود کو جنوبی اور وسطی ایشیائی تنازعات میں ثالث کے طور پر پیش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاک افواج نے افغانستان کی بِلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بارڈر پر موجود 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔

افغان طالبان نے چوکیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرایا، خارجیوں کی مددگار افغان پوسٹیں نشانے پر ہیں، فتنہ الخوارج کا مرکز کھرچر فورٹ بھی تباہ کر دیا گیا۔

درانی کیمپ میں درجنوں طالبان اور خارجی ہلاک ہوگئے، چوکیوں پر موجود افغان طالبان مارے گئے یا جان بچا کر بھاگ گئے۔ رات گئے سے پاکستانی فورسز افغان پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی: سعد رفیق

پاکستان پر جہاں سے حملے کیے گئے اُن افغان چوکیوں پر قبضہ کیا، ان میں انگور اڈہ، جنوبی وزیرستان میں افغان پوسٹیں شامل ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے پاکستان سے جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں کی جا رہی ہیں۔