امریکی صدر کا جھوٹ پکڑا گیا

Oct 12, 2023 | 12:21:PM
امریکی صدر کا جھوٹ پکڑا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حماس اسرائیل جنگ میں فیک نیوز کا راج ہے جس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اسرائیل کے دفاع کے لیے فیک نیوز کا سہارا لے لیا۔

جوبائیڈن نے حماس کی جانب سے 40 کے قریب بچوں کو قتل کرنے کی غلط خبر کو دہراتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے بچوں کے سر قلم کرنے کی تصاویر دیکھنے اور ان کی تصدیق کرنا پڑے گی۔ 

ضرورپڑھیں:مصر نے غزہ کے پناہ گزینوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے سے انکار کردیا

تاہم وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے بیان کی تردید کردی اور واضح کیا کہ صدر بائیڈن اور دیگر امریکی حکام نے اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے کہ حماس کے دہشتگردوں نے اسرائیلی بچوں کے سر قلم کیے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر بائیڈن کا بیان اسرائیلی صدر کے ترجمان کے دعؤوں اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تھا۔دوسری جانب لبنانی میڈیا نے حماس کے ہاتھوں 40 اسرائیلی بچوں کو ذبح کرنےکی خبرپروپیگنڈا قرار دے دیا۔