مصر نے غزہ کے پناہ گزینوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے سے انکار کردیا

Oct 12, 2023 | 11:41:AM
مصر نے غزہ کے پناہ گزینوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے سے انکار کردیا
کیپشن: اسرائیلی بمباری کے مناظر
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مصر نے غزہ کے پناہ گزینوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ 

مصری سکیورٹی حکام کے مطابق مصر کی امریکا سمیت دیگر فریقین سے غزہ کو رفاہ بارڈر کے ذریعے انسانی امداد فراہم کرنے کے منصوبوں پر بات جاری ہے لیکن فی الحال غزہ سے مصر میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ 

واضح رہے کہ غزہ سے نکلنے کے واحد راستے غزہ اور مصر کے درمیان رفاہ بارڈر کو اسرائیلی بمباری کے باعث بند کردیا گیا تھا۔

یاد رہے اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی۔ اسرائیلی جارحیت کے سبب غزہ میں کوئی مقام محفوظ نہیں،بجلی ،پانی اورخوراک کی فراہمی مکمل بند، اسپتال زخمیوں سے بھرچکے، ادویات کی شدید قلت، غزہ کی فضا میں دھوئیں کےبادل،سانس لینے میں بھی دشواری ،متاثرہ علاقوں میں آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹر بھی موجود نہیں۔غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزارہوگئی۔ حماس کی کارروائی میں1200 اسرائیلی مارےجاچکے۔