حکومت بنانے کیلئے خان صاحب نے کیا پیغام بھجوایا۔۔۔جہانگیر ترین کا بڑا بیان سامنے آگیا

Oct 12, 2021 | 18:56:PM
جہانگیر ترین حکومت سازی پنجاب
کیپشن: جہانگیر ترین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے پنجاب میں حکومت بنانے کے کا کریڈٹ خود لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین آخر کار پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے بول پڑے ۔جہانگیر ترین کی زبان پر ارکان اسمبلی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کےلیے طیاروں کے استعمال کا ذکر بھی آ ہی گیا۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے عمران خان نے  مجھے پیغام بھجوایا تھا۔ انہوں نے کہا خان صاحب نے مجھے پیغام میں کہا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ سے پی ٹی آئی کی 8 نشستیں کم ہیں، خان صاحب کا پیغام آیا کہ پنجاب کے بغیر حکومت کا کوئی فائدہ نہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ  میں نے عمران خان کو کہا کہ فکر نہ کریں، پنجاب اور وفاق میں حکومت بننے کے بعد سازش کے تحت مجھے عمران خان سے الگ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار عثمان مختار سے متعلق تشویشنا ک خبر