اذان سمیع خان دوسری شادی بارے کیسے خیالات رکھتے ہیں، جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار اذان سمیع خان کا کہنا ہے کہ میں سنگل ہوں اور سنگل ہی رہنا چاہتا ہوں۔میری کوئی ضروریات نہیں ہیں، میری زندگی میں کوئی نہیں ہے اور جب میری زندگی میں کوئی خاص شخص آئے گا، تو اس کے بارے میں خود کھل کر بات کروں گا۔
گلوکار اذان سمیع خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئے اور انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں زندگی میں کس طرح کے ہمسفر کی تلاش ہے۔ اذان سمیع خان نے بتایا کہ میرے 2 بچے ہیں میرے کافی ہے، میں سنگل ہوں، سنگل ہی رہنا چاہتا ہوں، کسی سے ڈیٹنگ نہیں کر رہا ہے اور اپنی توجہ کام پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔ فی الحال میری ایسی کوئی خاص ضرورتیں نہیں ہیں، جنہیں پورا کرنے کے لیے مجھے کسی رشتے میں جوڑنے کی ضرورت پیش آئے، میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔
اداکار کے مطابق اس وقت دوسری شادی کے بجائے اپنے کیرئیر پر توجہ دینا چاہتا ہوں، کیونکہ شادی کا رشتہ وقت مانگتا ہے اور ابھی شادی کے لیے وقت نہیں ہے۔اذان سمیع خان نے مزید کہا کہ اب میں بچہ یا نوعمر نہیں ہوں، اس لیے مجھے اب پہلے جیسی محبت نہیں ہوگی، اگر کبھی ہمسفر کی تلاش کروں گا تو چاہتا ہوں کہ ایک ایسا پارٹنر ملے جو سمجھدار، سچی و مخلص ہو۔ جو مجھے سپورٹ کرے، میری خامیوں کو قبول کرکے اسے بہتر بنائیں اور میں بھی یہی سب اس کے لیے کروںگا۔
یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو کو معافی دیدیں،ٹرمپ کی اسرائیلی صدر سے منتیں