چارماہ میں کتنی گاڑیاں فروخت ہوئیں؟اعدادوشمارسامنے آگئے

Nov 12, 2025 | 16:46:PM
چارماہ میں کتنی گاڑیاں فروخت ہوئیں؟اعدادوشمارسامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)حکومتی اقدامات کے باعث آٹو سیکٹر چل پڑااور شرح سود میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے ۔
 رواں مالی سال کے دوران 4 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 46 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 4 ماہ میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 59 ہزار 600 یونٹس پر پہنچ گئیں ۔
ایک سال کے دوران شرح سود میں ہونےوالی 11 فیصد کمی کے مثبت اثرات سامنے آنےلگے ہیں اورشرح سود 22 فیصد کی بلند سطح سے کم ہوکر 11 فیصد پر آگئی ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گاڑیوں کی فروخت کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 4 ماہ میں 59 ہزار 600 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ  گزشتہ مالی سال کے دوران پہلے 4 ماہ میں 40 ہزار 693 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
دو، تین اور چار پہیوں والی تمام گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے،رواں مالی سال کے 4 ماہ میں زرعی ٹریکٹرز کی فروخت میں کمی دیکھی گئی اورچار ماہ میں ٹریکٹروں کی فروخت  5,867 یونٹس رہ گئی جبکہ جیپ اور پک اَپ گاڑیوں کی فروخت 67 فیصد اضافے کے ساتھ 16769 یونٹس رہی،ٹرکوں کی فروخت 115 فیصد اضافے کےساتھ 2,308 یونٹس رہی۔
رپورٹ کے مطابق بسوں کی فروخت 59 فیصد اضافے کے ساتھ 322 یونٹس رہی،موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت بھی 30 فیصد اضافے کے ساتھ 5لاکھ 97 ہزار 25 یونٹس رہی۔

رواں مالی سال کے دوران 4 ماہ میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں 46 فیصد اضافہ ہواہے،ماہرین کے مطابق بہتر ہوتی معیشت ، مستحکم روپیہ اور نئی ماڈلز کی لانچنگ نے گاڑیوں کی فروخت میں اضافے میں کردار ادا کیاہے۔