نادیہ حسین کے شوہر اوردیگرملزمان  کیخلاف فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت 

Nov 12, 2025 | 13:58:PM
نادیہ حسین کے شوہر اوردیگرملزمان  کیخلاف فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتازجمالی)اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر اوردیگرملزمان کے خلاف  53 کروڑ سے زائد کے فراڈ کیس میں ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل نے حتمی چالان پیش کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی/ سٹی کورٹ میں نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کے فراڈ کے مقدمے کی سماعت ہوئی،ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمے کا حتمی چالان پیش کردیا،اداکارہ نادیہ حسین کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں۔
نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان، فیصل محمود شیخ، امتیاز احمد، منہاس احمد، محمد اسلم میمن اور ریحان علی ملزم قراردیئے گئے ہیں۔
 چالان کے مطابق ملزمان کے خلاف جعل سازی، امانت میں خیانت کرنے اور فراڈ کے الزامات ثابت ہوتے ہیں،عاطف خان کمپنی کے مقروض ہونے کے باوجود کمپنی سے فنڈز نکالتے رہے،بڑھتے ہوئے قرض کو چھپانے کے لئے جعلی ٹرانزیکشنز، فرضی واؤچرز اور جعلی چیک استعمال کئے گئے۔
چالان کے مطابق آڈیٹرز سے بچنے کے لئے سہ ماہی رپورٹس سے قبل اپنا بیلنس صفر ظاہر کیا جاتا تھا، سابق سی ایف او فیصل محمود شیخ نے جعلی چیکس پر دستخط کئے، فیصل محمود شیخ نے کمپنی فنڈز کی عاطف خان کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقلی کی منظوری دی، سابق سی ایف او امتیاز علی چنہ نے جعل سازی کو مزید منظم کیا،سہ ماہی رپورٹنگ سے قبل جعلی اندراج کے ذریعے لیکر بیلنس کو مصنوعی طور پر صفر ظاہر کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نادراحکام نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں
چالان کے مطابق ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ریحان علی نے بطور مجاز دستخط کنندہ کمپنی کے عاطف خان کے ذاتی اکاؤنٹس میں رقم منتقلی کے چیکس پر دستخط کئے،ہیڈ آف فنانس منہاس احمد پر سنگین غفلت اور جعل سازی کا الزام ہے، بطور ہیڈ آف فنانس ملزم منہاس احمد نے دانستہ طور پر خاموشی اختیار کی، ہیڈ آف رسک و کمپلائنس اسلم میمن جعلی لین دین کی منظوری میں شریک رہے، اسلم میمن کے دستخط کردہ چیکس کے ذریعے تیسرے فریق کے نام نکلوائے گئے فنڈز عاطف خان کے ذاتی مفاد میں استعمال ہوئے۔