نادراحکام نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں

Nov 12, 2025 | 13:32:PM
نادراحکام نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشیدرحمانی)نادراحکام نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں۔
نادراحکام کاکہناہے کہ شہری بلاضرورت اپنی اصل دستاویزات فوٹوکاپی نہ کرائیں بلکہ صرف اصل دستاویزات دکھائیں۔
نادرا حکام کے مطابق نادرا دفاتر میں نادرا کی جاری کردہ دستاویزات مثلاً شناختی کارڈ، ایف آر سی، ب فارم وغیرہ اصل کے بجائے اس پر لکھا ہوا نمبر ساتھ لائیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی تبدیلی،فی تولہ ریٹ کتنا ہو گیا؟

نادراحکام کے مطابق دیگر اداروں کی جاری کردہ مطلوبہ دستاویزات کو ساتھ لانا ضروری ہے،نادرا دفاتر میں دستاویزات اسکین کرنے کے بعد واپس کر دی جائیں گی۔