مسافر ٹرین حادثہ کا شکار،3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی،20افراد زخمی

Nov 12, 2025 | 12:37:PM
مسافر ٹرین حادثہ کا شکار،3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی،20افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں ایک مسافر ٹرین اچانک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے قریب واقع لینیرز اسٹیشن کے پاس ایک خوفناک ٹرین حادثے میں 20 مسافر زخمی ہو گئے۔

مسافر ٹرین کم رفتار پر سفر کر رہی تھی اس کے باوجود 3 بوگیاں اچانک پٹری سے اتر گئیں۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، حادثے کے سبب ٹرین سروسز کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،تاہم حادثہ دہائیوں پرانے انٹرلاکنگ سسٹم کی ناکامی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، جو ٹریک سوئچز کو کنٹرول کرنے کا اہم نظام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چکن، بیف اور مٹن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ