ارنَب گوسوامی نے بھارتی فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا، حکومت اور سکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات

Nov 12, 2025 | 10:53:AM
ارنَب گوسوامی نے بھارتی فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا، حکومت اور سکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صحافی ارنَب گوسوامی نے بھارتی فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا، حکومت اور سکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات اٹھا دیئے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی ایجنسیوں کے حکم کا پابند ارنب گوسوامی سوال اٹھانے لگا ہے۔

ارنَب گوسوامی نے  نئی دہلی دھماکہ پر پروگرام کے دوران حکومت اور انٹیلیجنس اداروں کی  کارکردگی کو  شدید تنقید  کا نشانہ بنایا۔

ریپبلک ٹی وی پر سوال اٹھایا کہ  "الفلاح یونیورسٹی سے صبح 7:40 پر نکلنے والی گاڑی کس طرح 60 کلومیٹر طے کر کے لال قلعہ پہنچی، کسی نے دیکھی کیوں نہیں؟۔

" ارنَب گوسوامی نے کہا کہ  نئی دہلی میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں  اگر دہشتگرد گاڑی نہیں پکڑی گئی تو کیمرے کس کام  کے ہیں؟۔

دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد بڑی مقدار میں تھا ۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی چیک پوسٹ، کسی پولیس ناکے نے گاڑی کو روکا تک نہیں؟ ۔

دفاعی ماہرین نے سوال اٹھایا کہ ارنب گوسوامی کو کیسے علم تھا کہ دہلی پولیس کو یہ گاڑی روکنی چاہئے تھی؟  کیا وہ فالز فلیگ کے متعلق معلومات رکھتا تھا؟۔

یہ بھی پڑھیں:اے این ایف کی  مختلف شہروں میں کارروائیاں، 5 کروڑ  سے زائد  کی منشیات برآمد  

 ارنَب گوسوامی نے الفلاح یونیورسٹی انتظامیہ پر بھی سوال اٹھایا کہ "کیا اس ادارے میں سہولت کار سرگرم ہیں؟۔

ریپبلک ٹی وی پر ارنب کے ان سوالات نے بی جے پی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا۔  حکومتی ترجمان لائیو شو میں جواب دینے سے قاصر رہے۔

 سوشل میڈیا پر بھارتی عوام نے ارنب گوسوامی کے کلپس وائرل کر دیے، جب ارنب بھی سچ بولنے پر مجبور ہو جائے تو سمجھو کہ معاملہ سنگین ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ نہیں، ایک منظم انٹیلیجنس ناکامی ہے دہلی کے سکیورٹی سسٹم میں بہت بڑے سوراخ ہیں۔

وہی ارنب گوسوامی جو ہمیشہ ریاستی لائن دیتا تھا، اب خود بھارتی اداروں کی ناکامی تسلیم کرنے پر مجبور، ارنب گوسوامی کا آن ایئر اعتراف بھارتی میڈیا کے فالس فلیگ بیانیے کی سب سےبڑی شکست ہے۔