اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 5 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران تین کارروائیوں میں 3ملزمان کو گرفتار کرکے 5 کروڑ 13لاکھ روپے سے زائد مالیت کی249.31کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 29 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک اور کارروائی میں مسافر کے سامان میں موجود جوتوں سے 8.5 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
اُدھر شاکس ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیس کارروائی میں 11پولی تھین بیگوں میں چھپائی گئی 211.812 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق تمام کارروائیوں کے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بہار الیکشن میں مودی کو شکست?اہم خبر آ گئی