’’ہم جلد 4 ہونے والے ہیں‘‘ اقرا عزیز نے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کر دی۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شوہر یاسر حسین اور بیٹے کبیر کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کیں۔ کیپشن میں اقرا عزیز نے لکھا کہ جلد ہی ہمارا خاندان 4 افراد کا ہو جائے گا۔
اداکارہ کی اس خوشخبری پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اور بالی ووڈ سپر سٹار ہسپتال منتقل، ہوش و حواس کھو بیٹھے
واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی، جبکہ 2021 میں اُن کے ہاں بیٹے کبیر کی پیدائش ہوئی تھی۔
اقرا عزیز پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کے مقبول ڈراموں میں سنو چندا، رانجھا رانجھا کردی، رقیب سے، خدا اور محبت اور منت مراد شامل ہیں۔